پاک چین سیاسی اور سٹریٹجک تعلقات اب معاشی تعلقات میں منتقل ہورہے ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کے تمام علاقے مساوی طور پر مستفید ہوں گے ، منصوبے کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین پہلے نمبر پر آگیا ہے

پا ک چین دوستی کو عا لمی پذ یرا ئی حاصل ہے ، سن وی ڈونگ

بدھ 25 نومبر 2015 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی،اصلاحات اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان کے تمام صوبے اور علاقے مساوی بنیادوں پر مستفید ہوں گے ، اس منصوبہ کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین پہلے نمبر پر آگیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سٹریٹجک تعلقات اب معاشی تعلقات میں منتقل ہورہے ہیں۔

وہ بدھ کویہاں مقامی ہوٹل میں چین کے سفارت خانہ اور مقامی تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے زیراہتما م پا کستان میں تعینات ر ہنے والے سا بق چینی سفیر لو شو لن کی جا نب سے شا ندار پا ک چین تعلقات پر تحر یر کی جا نے والی کتاب"تم اور ہم"کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان پاکستان مضبوط ثقافتی ،سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں اوردنیا میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی دو ممالک کے درمیان اس طرح کثیر الجہتی تعلقات ہوں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے اقتصادی راہداری منصوبہ سے نہ صرف پاکستان اور چین کے لوگ مستفید ہوں گے بلکہ اس سے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا سمیت خطے کی تین ارب آبادی کو فائدہ ہوگا اوریہ ان کے مستقبل کو سنواردے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی اعلیٰ قیادت کے وژن کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر حکومت اور قیادت نے چین اور پاکستان کے تعلقات کو پروان چڑھانے میں کرداراداکیاہے۔

تقریب سے سابق سینیٹرمشاہد حسین سید،پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈنگ،تجزیہ نگار ڈاکٹررفعت حسین، پاکستان کے سابق وزیرخارجہ انعام الحق، ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس سٹیڈیز محمد عامر رانا اوردیگر سفارتی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ کتاب کی اشاعت پر مصنف اورچین کے سفارت کاروں اورسفارت خانہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور اب چین پاکستان کے توانائی اور دیگر مسائل کے حل میں مدد دے رہاہے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی منصوبہ پاکستان چین دوستی کی عمدہ مثال ہے۔مشاہد حین سید نے پاکستان آرمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں قراقرم ہائی وے جن سنگلاخ پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی تھی اسی طرح پاکستان آرمی کے جوان موجودہ جاری منصوبہ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ اب تک پاکستان آرمی اور ایف کے14جوان اپنی ؂جان کی قربانی دے چکے ہیں۔ڈاکٹر رفعت حسین نے کہا کہ ’’تم اورہم‘‘پاکستان اور چین تعلقات پر مشتمل ایک تاریخی کتاب ہے اور پاکستان اور چین کے تعلقات کو سمجھنے کیلئے تاریخ کے طالب علموں ،اساتذہ،بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر افراد کے لئے مفید ہے اور مستقبل میں بہت زیادہ پڑھی جائے گی۔

سابق وزیرخارجہ انعام الحق نے پاکستان اور چین ’’آنرزبرادر‘‘کے طورپر سامنے آرہے ہیں اور مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پا ک چین دوستی کو عا لمی پز یرا ئی حاصل ہے ، با ہمی تعلقات کو دو نوں مما لک کے عوام کی بھر پور حما یت حاصل ہے،پا ک چین اقتصا دی را ہداری منصو بے سے دو نوں مما لک کے تعلقات میں وسعت آ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا سا بق سفا رتکا ر کی کتاب دو نو ں مما لک کے ما بین مثا لی تعلقات کی اصل رو ح کو بیان کرتے ہو ئے مستقبل کے با رے میں تفصیلات بیان کر ر ہی ہے۔ وہ جا نتے ہیں کہ دونوں مما لک کے ما بین دوستی کی بنیاد کیسے ر کھے گئی اور یہ عوام کے دلوں میں بستی ہے جو اب قیمتی رو حا نی خزا نہ بن چکی ہے۔یہ کتاب دونوں مما لک کے ما بین تعلقات کے حوا لے سے ایک تحفہ ہے جو عوا می تبا دلوں کو مز ید فرو غ دیتے ہو ئے سمجھ بو جھ پیدا کر یگی۔

پا ک چین اقتصا دی را ہداری کے حوا لے سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اس منصو بے سے دو نوں مما لک کے تعلقات میں وسعت آ رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفارت کاروں نے پاکستان اورچین کی دوستی کوقابل فخر قراردیا اور پاکستان اور چین کے تعلقات کے مختلف پر روشنی ڈالی۔تقریب میں میڈیا،سول سوسائٹی اور طالب علموں سمیت کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :