Live Updates

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی قانون سازی اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن بارے قرار داد کی مخالفت ،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان خفیہ مفاہمت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی نفی ہوگئی

بدھ 25 نومبر 2015 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان خفیہ مفاہمت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی بدھ کو قومی اسمبلی میں اس وقت نفی ہو گئی جب پی ٹی آئی کے ارکان نے قانون سازی اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے عالمی دن کی مناسبت سے قرار داد پر پی ٹی آئی کی شیریں مزاری، اسد عمر، شفقت محمود، عارف علوی اور دیگر نے شدید اختلاف کیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بعض میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان مفاہمت طے پا گئی ہے تاہم قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے جارحانہ تیور اور تند و تیز سوالات ان خبروں کی تردید کر رہے ہیں بلکہ پی ٹی آئی نے تو حکومت کے ساتھ ساتھ سپیکر آفس کو بھی اپنی توپوں کی زد میں لے لیا ہے اور اس کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے ایاز صادق پر جانبداری کے شدید الزامات عائد کئے جن کے جواب میں منگل کو سپیکر نے بھی کھرا جواب دیا جس کے بعد پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان تلخی اور کشیدگی کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات