پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ‘ سرمایہ کاری بورڈ بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کی چینی کمپنی یورینکو کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ‘ سرمایہ کاری بورڈ جہاں ضرورت پڑی بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرے گا۔ وہ بدھ کو چینی کمپنی یورینکو کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چینی وفد کی قیادت نورینکو کے ڈپٹی جنرل منیجر لی کنگ رانگ کر رہے تھے۔ لی کنگ رانگ نے کہاکہ نورینکو پہلے سے پاکستان میں کام کر رہی ہے اور چولستان میں 300 میگا واٹ سولر پاور منصوبہ کا معاہدہ پر بھی دستخط کئے ہیں۔ اس سمیت حکومت پنجاب کے ساتھ لاہور ماس ٹرانزٹ منصوبہ اور انفراسٹرکچر پر بھی کام کر رہی ہے۔ لی کنگ رانگ نے ملاقات کے دوران انفراسٹرکچر تیل و گیس کی پائپ لائن کے منصوبوں پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :