منصوبہ بندی و ترقی اور خزانے کے سیکرٹری پی ایس ڈی پی فنڈز کے اجراء کا معاملہ طے کریں‘ ترقیاتی پروگرام پر شفاف اور موثر عملدرآمد حکومت کی ترجیح ہے

وزیر اعظم نوا زشریف کا اجلاس سے خطاب ، ایشیا انفراسٹرکچربنک سے متعلق معاہدے کی شقوں کی توثیق کی منظوری

بدھ 25 نومبر 2015 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی و ترقی اور خزانے کے سیکرٹری پی ایس ڈی پی فنڈز کے اجراء کا معاملہ طے کریں‘ پی ایس ڈی پی پر شفاف اور موثر عملدرآمد حکومت کی ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم نوا زشریف کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں وزیر اعظم نے ایشیا انفراسٹرکچربنک سے متعلق معاہدے کی شقوں کی توثیق کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نوا زشریف نے ایشیاء انفراسٹرکچر بنک کے ساتھ روابط بہتر کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کے اجراء کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ منصوبہ بندی و ترقی اور خزانے کے سیکرٹری پی ایس غڈی پی فنڈز کے اجراء کا معاملہ طے کریں۔ پی ایس ڈی پی پر شفاف اور موثر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی پروگرام کیلئے فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے۔ وسائل کے بہتر استعمال اور کام کی رفتار کے عمل کی مکمل نگرانی ہونی چاہیے