Live Updates

تحریک انصاف مبینہ دھاندلی زدہ چار حلقوں میں (ن) لیگ کی 3وکٹیں گرانے کے بعد حلقہ این اے 118کی چوتھی وکٹ گرانے میں ناکام، الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی طرف سے دھاندلی کی درخواست مسترد ، (ن) لیگ کے ملک ریاض کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا

بدھ 25 نومبر 2015 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف مبینہ دھاندلی زدہ چار حلقوں میں (ن) لیگ کی 3وکٹیں گرانے کے بعد حلقہ این اے 118کی چوتھی وکٹ گرانے میں ناکام رہی، الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی طرف سے دھاندلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ملک ریاض کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پنجاب سے چار حلقے کھولنے کامطالبہ کیا تھا جن میں لاہور سے سپیکر ایاز صادق کا حلقہ این اے 122وزیر ریلوے کا حلقہ این اے 125 اور (ن) لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار صدیق بلوچ کا حلقہ این اے 154لودھراں شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایناے 118کے علاوہ دیگر تینوں حلقوں میں انتخابی ٹربیونلز نے (ن) لیگ کے کامیاب امیدوار ایاز صادق، سعد رفیق اور صدیق بلوچ کی کامیابی کالعدم قرار دی تاہم این اے 118 میں ٹربیونل کا فیصلہ (ن) لیگ کے امیدوار ملک ریاض کے حق میں آیا، یوں تحریک انصاف ،(ن) لیگ کی مسلسل چوتھی وکٹ گرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ این اے 122میں ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق پی ٹی آئی کے علیم خان کو ہرا کر دوسری بار کامیاب ہوئے، این اے 125میں سپریم کورٹ نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سٹے آرڈر دے رکھا ہے اور این اے 154لودھراں میں 23دسمبر کو دوبارہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات