سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کا وفاقی وزیر قانون ، سیکرٹری قانون کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہا ر
توہین رسالت قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے، ذاتی دشمنیوں پر بھی مسلمان ایک دوسرے کے خلاف قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں ، چیئر پرسن کمیٹی نسرین جلیل کا اجلاس سے خطاب
بدھ 25 نومبر 2015 22:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون ، سیکرٹری قانون کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہا رکیا گیا ۔اراکین کمیٹی کی رائے تھی کہ انتہائی اہم قومی مسائل کے بارے میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہورہا ہے ممبران اپنے علاقوں کو چھوڑ کر اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں لیکن وفاقی وزیر قانون اور سیکرٹری کی غیر موجودگی مکمل غیر سنجیدگی او رغیر ذمہ داری کا ثبوت ہے ،چیئر پرسن کمیٹی نسرین جلیل نے کہا کہ توہین رسالت قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے ذاتی دشمنیوں پر بھی مسلمان مسلمانوں کے خلاف قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں ، اقلیتوں کو معتوب کیا جارہاہے سپریم کورٹ کے فیصلے میں وضاحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کا زبردستی مذہب تبدیل نہیں کیا جاسکتا تمام شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں ، ایم این اے اور ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ کسی بھی مذہب میں زبردستی مذہب تبدیلی کی اجازت نہیں سندھ میں ہندوؤں کے دباؤ کے ذریعے مذہب تبدیلی کے 38 واقعایات اور بلوچستان میں ایک واقعہ ہوا ہے اور کہا کہ میرے اوپر تین قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں 48 گھنٹے کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.