خاتون سمیت نادرا کے 6 ملازمین گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 21:59

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) خاتون سمیت نادرا کے 6 ملازمین گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون سمیت نادرا کے 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا کے ان ملازمین کو 3 افراد کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملازمین کی جانب سے تینوں افراد کی تفصیلات ایک اور شخص کے خاندان کے کوائف میں شامل کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :