آصف علی زرداری کا پی اے ایف کے تربیتی طیارے کی تباہی اور خاتو ن پائلٹ کی شہادت پر افسوس کا اظہار

بدھ 25 نومبر 2015 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ائرفورس کے ایک تربیتی جہاز کے میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہونے اور اس میں خاتو ن پائلٹ کی شہادت پر سخت رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ائرفورس کا ایک تربیتی جہاز میں پرواز کے دوران ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ افسر مریم مختیار نے شہری آبادی کو بچایا لیکن بدقسمتی سے جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں فلائنگ افسر مریم مختار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ آصف علی زرداری نے فلائنگ افسر مریم مختار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے شہریوں کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مریم مختار کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :