پاکستان ہندو کونسل غیر سیاسی ہے،وفد کی راجہ ظفر الحق سے ملاقات،بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 25 نومبر 2015 21:57

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے پاکستان ہندو کونسل کے آٹھ رکنی وفد نے ڈاکٹر اشوک کمار کی قیادت میں ملاقات کی اور کہا کہ کونسل ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف یکساں رویہ رکھتی ہے۔راجہ ظفر الحق کو فروری میں منعقد کی جانے والی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس کانفرنس میں تمام مذاہب کے تمام فرقے اور مختلف سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ایسے ڈائیلاگ سے انسانی سا لمیت ، امن اور بہتری کی طرف ایک رخ میں کام کرنے میں مد د ملے گی۔راجہ ظفر الحق کو جنوری میں ہونے والی 100ہندو جوڑوں کو اجتماعی شادی کی تقریب اور فروری میں کانفرنس میں شرکت کرنیکی دعوت بھی دی گئی ہے۔وفد کے ممبران نے بتایا کہ ہندو میرج لاء پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہے۔ راجہ ظفرالحق نے پارلیمنٹ میں اس قانون پر حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔وفد نے ہولی اور دیوالی کے مواقع پر چھٹی دینے کے حوالے سے درخواست بھی کی۔

متعلقہ عنوان :