Live Updates

یوتھ کنونشن میں کارکنوں کی ڈسپلن کی سخت خلاف ورزی ، شورشرابا، عمران خان کی شرافت کی زبان کی کوشش ،کارکنان نہ مانے ، تحریک انصاف کے سربراہ نے نوجوانوں کو ہال سے باہر نکالنے کی دھمکی دیدی

کھلاڑی کپتان کی شرافت کی زبان نہ سمجھے ، تو دھمکی نے کام کر دکھایا

بدھ 25 نومبر 2015 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یوتھ کنونشن میں ڈسپلن قائم کرنے کیلئے نوجوانوں کو ہال سے باہر نکالنے کی دھمکی دینی پڑی اور کھلاڑی کپتان کی شرافت کی زبان جب نہ مانے تو دھمکی نے کام کر دکھایا اور پھر عمران خان نے پرسکون میں اپنا خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب خطاب کیلئے یوتھ کنونشن میں ڈائس پر آئے تو کنونشن میں ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں اور شور شرابا کیا جا رہا تھا عمران خان نے کئی مرتبہ اپنے کھلاڑیوں سے درخواست کی کہ وہ ڈسپلن قائم کریں اور خاموشی سے بیٹھ جائیں تا ہم تحریک انصاف کے کارکنان نے شروع میں عمران خان کی باتوں کی ہدایت پر کوئی توجہ نہیں دی ، جس پر عمران خان کو سخت غصہ آ گیا اور انہوں نے کہا کہ اب جو بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے گا میں اسے گراؤنڈ سے باہر نکال دوں گا، جس پر نوجوانوں نے خاموشی اختیار کر لی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات