قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کھوکھا کا سی ڈی اے کی جانب سے 315 قانونی کھوکھوں کو مسمار کرنے پر اظہارتشویش، کھوکھا مالکان کو تمام قانونی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 25 نومبر 2015 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سی ڈی اے کھوکھا نے سی ڈی اے کی جانب سے 315 قانونی کھوکھوں کو مسمار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے کھوکھا مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام قانونی دستاویزات کمیٹی کو پیش کریں۔ کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ 40 سال سے غریب لوگ کھوکھے چلا رہے ہیں اور سی ڈی اے غریبوں سے روزگار چھین رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سی ڈی اے کھوکھا کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عباد اﷲ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کھوکھا ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کاموقف جاننے کے بعد کمیٹی نے کہا کہ قانونی طور پر 40 سال سے قائم کھوکھوں کو مسمار کر کے غریب کے منہ سے نوالہ چھینا گیا ہے۔ سی ڈی اے کو غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ کمیٹی نے کھوکھا مالکان اور ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ تمام ضروری دستاویزات کمیٹی کو دیں تاکہ سی ڈی اے کے ساتھ معاملات طے کئے جائیں