اب بلیوں کےلیے موسیقی بنائی جائے گی۔ کک سٹارٹر پر 20 ہزار کی بجائے دو لاکھ ڈاکر جمع ہوگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 25 نومبر 2015 21:41

اب  بلیوں کےلیے موسیقی  بنائی جائے گی۔ کک سٹارٹر پر 20 ہزار کی بجائے دو ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر۔2015ء) ڈیوڈ ٹےای ایک موسیقار ہے، جس کی ساری زندگی موسیقی میں ہی گزر گئی۔ڈیوڈ نے ایک نیا خیال متعارف کرایا ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال پہلے سے ، جب مصری بلیوں کی عبادت کیا کرتے تھے، آج کے جدید دورتک بلیوں کو اُن کی پسند کی موسیقی نہیں سنائی گئی۔ ڈیواڈ نے ثابت کیا کہ موسیقی کا اثر تمام ممالیہ پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جانور موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس لیے ڈیوڈ کا خیال ہے کہ جانوروں کے لیے موسیقی بنائی جائے۔ڈیواڈ کو بلیاں سب سے زیادہ پسند ہے اس لیے اس نے بلیوں کےلیے موسیقی بنانے کا سوچا۔ ڈیوڈ بلیوں کےلیے ایک دو ٹریک نہیں بلکہ پورا البم بنانا چاہتا ہے۔ اس کے لیے ڈیوڈ نے کک سٹارٹر پر 20 ہزار ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ ایک ماہ کی اس مہم کے ختم ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں اور اس مہم کےلیے 212,031 ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا البم صرف اُن لوگوں کو دے گا جو کک سٹارٹر پر اس کی مہم کو سپورٹ کریں گے۔