30نومبر کاسورج موٹر سائیکل کی جیت کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا‘محمد علی لاشاری

عوام دھن ،دھونس دھاندلی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے

بدھ 25 نومبر 2015 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)یونین کونسل پھگواڑی سے پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سردارمحمد علی خان لاشاری ، امیدوار وائس چیئرمین سیدانتظار مہدی نے کہا ہے کہ 30نومبر کادن موٹر سائیکل کی جیت کی نوید لے کر طلوع ہوگا ،عوام دھن ،دھونس اور دھاندلی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزعوامی کارنر میٹنگ میں اہلیان یونین کونسل پھلگراں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،اس موقع پرامیدوار لیڈی کونسلر بیگم راجہ اسد،بیگم سیدافتخار حسین شاہ،امیدوار جنرل کونسلر حاجی عبدالرشید،محمد عمرمغل،امیدوار یوتھ کونسلر ایازاحمداور صدر عوامی تحریک سردار جمشید،پھل نصیب اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام 30نومبر کے دن اپنا قیمتی ووٹ موٹر سائیکل کے نام کر کے حقیقی تبدیلی اور انقلابی قیادت کاساتھ دیں ،تاکہ اس حلقے سمیت ملک بھر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہاتھ مضبوط کئے جاسکیں۔