اسلام آ با د ‘پولیس نے ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ کسٹم کے اند ھے قتل کا سراغ لگا لیا‘پولیس نے ملزم کا عدالت سے ریمانڈ لے لیا

بدھ 25 نومبر 2015 21:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) اسلام آ با د تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ کسٹم محمد ابر ار کے اند ھے قتل کو ٹریس کر تے ہو ئے اس میں ملو ث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مو ر خہ17-11-2015کو تھا نہ لو ہی پولیس کے علا قہ جا پا ن روڈ سے مقتول محمد ابر ار ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ کسٹم کی نعش ملی جس کو نا معلو م ملزمان نے قتل کیاتھا ۔

مقامی پولیس نے ضر وری کا رروائی کر تے ہوئے نا معلو م ملزمان کے خلا ف مقدمہ نمبر 345/15زیر دفعہ 302/34 ت پ درج رجسٹر کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے سنگین نوعیت کے وقوعہ میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کا ٹا سک ایس پی رورل سید مصطفٰی تنویر کو دیا ۔

(جاری ہے)

جنہو ں نے ڈی ایس پی اشرف شاہ کی زیر نگر انی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھا نہ لو ہی بھیر انسپکٹر راجہ طا ہر حسین، تفتیشی افسر محمد بشیر سب انسپکٹر ود یگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

تشکیلی ٹیم نے ٹیکنکل طریقہ سے تفتیش کے دائر ہ کا ر کو آ گے بڑ ھا تے ہو ئے شواہد کی روشنی میں ا س سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملو ث ملزم راجہ ارم کیا نی ولد اجمل کیا نی سکنہ تحصیل گو جر خا ن ضلع راولپنڈی کو ٹر یس کر تے ہو ئے اس کو گرفتار کر لیا ۔ مقتول محمد ابرار ملزم ارم کیا نی کابہنو نی تھا ۔ملزم نے مقتول کو قتل کر نے کا انکشاف کر لیا۔ جس کو مجا ز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے۔ انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد اور ایس ایس پی اسلام آ باد نے سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملو ث ملزم کی گرفتا ری پر تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔