یکساں تعلیمی نظام ایسا نظام بنایا جائے جو طلباء کی بہتر رہنمائی کرے اور اس تعلیمی نظام میں جہاں سائنس ،ٹیکنالوجی،انگلش ،کمپیوٹر کو اہمیت دی جائے،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر

بدھ 25 نومبر 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر نے کہا ہے کہ جمعیت نے اس سال ستمبر میں عزم عالیشان ،ہمارا پاکستان مہم کا آغاز کیا،اس مہم کے زریعے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سپورٹس فیسٹیول ،ٹیلنٹ فیسٹول،کانفرنسز اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا،اسلامی جمعیت طلبہ نے نے جہاں ایک جانب ہزاروں تعدادمیں ذہین اور باصلاحیت طلبہ میں ایوارڈ اور نقد تقسیم کی گئیں۔

وہ بدھ کو یہاں پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے نتائج کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ماڈل کلاس رومز اور دیگر مقابلہ جات کے زریعے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا گیا ہے،اسلامی جمعیت طلبہ پر عزم اور بہمت نوجوانوں کو تعمیر ملک کے لئے تیار کررہی ہے،جس کے تحت دس لاکھ نوجوان سے تعمیر پاکستان کا حلق لیا جائے گا،جبکہ ایک لاکھ نوجوانوں کو عزم رضاکار ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

زبیر حفیظ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو تراسی کالجز ،تریسٹھ یونی ورسٹیز ،ایک سو اٹھاون شہروں میں پندرہ لاکھ انہتر ہزار چھیاسٹھ افراد نے جمعیت کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں براہ راست حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ چھیانوے فیصد پاکستانیوں نے یکساں نظام تعلیم کی حمایت میں جبکہ چار فیصد پاکستانیوں نے اس کی مخالفت میں اپنی رائے دی،زبیر حفیظ نے مزید کہا کہ یکساں تعلیمی نظام ایسا نظام بنایا جائے جو طلباء کی بہتر رہنمائی کرے اور اس تعلیمی نظام میں جہاں سائنس ،ٹیکنالوجی،انگلش ،کمپیوٹر کو اہمیت دی جائے،وہاں آئین پاکستان اور نظریہ پاکستان کے مطابق نصاب تیار کیا جائے اور سماجی اور معاشرتی اقدار کو بھی مد نظر رکھا جائے ،تعلیمی نظام کا سسٹم کا سخت مخالف ہو اور پورے پاکستان کا تعلی نظام ایک ہی ہو،تاکہ ہم نسلی اور صوبائی عصیبت سے نکل سکیں۔