سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 21:24

سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے اپنے نجی ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنماوں وسیم اختر، روف صدیقی، سلیم شہزاد اور انیس قائم خانی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان رہنماوں کی جانب سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے زخمی مجرموں کا علاج کروانے کیلئے ڈاکٹر عاصم سے درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :