ٹیکسوں میں اضافے کے ساتھ منافع بخش اداروں کی نجکاری کرکے خسارہ پورا کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں ‘ میاں سلیم

بدھ 25 نومبر 2015 21:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف میاں احمد سلیم نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ منافع بخش اداروں کی نجکاری کرکے خسارہ پورا کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں جب تک کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل نہیں کی جائے گی ملک و قوم خوشحالی نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے ملک میں کمیشن مافیا حکومت کا راج ہے جس نے ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرضے لیکر اربوں روپے فضول منصوبوں پر لگا دئیے ‘ حالانکہ اگر یہی رقم ڈیموں کی تعمیر اور بجلی کے پیداواری منصوبوں پر لگاتی تو آج ملک میں خوشحالی کی لہر آئی ‘ انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے اس قدر دب چکے ہیں کہ سانس لینا مشکل ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :