مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ‘عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے نہیں دیتی‘ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہو چکی ہے

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

بدھ 25 نومبر 2015 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں اور عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے نہیں دیتی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں اگر اوسط 45 ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہیں تو رواں مالی سال کے اختتام تک سرکار کو پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیوں کی مد میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوسکتی ہے۔ جس سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہوگا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئیں اور حکمران اس ریلیف سے عوام ،تاجروں اور صنعتکاروں کو محروم رکھ رہے ہیں۔