ہائر ایجوکشن ڈیپاٹمنٹ والے اپنی عقل کا علاج کروائیں اور ہزاروں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنا بند کر دیں
انجمن طلباء اسلام کے چیئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی کااعلی سطحی اجلاس سے خطاب
بدھ 25 نومبر 2015 21:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)انجمن طلباء اسلام کے چیئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے ہائر ایجوکشن کمیشن کی طرف سے ایف ،سی کالج لاہور، مرے کالج سیالکوٹ ،گارڈن کالج راولپنڈی کوپرائیویٹ کرنے کے فیصلے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکشن ڈیپاٹمنٹ والے اپنی عقل کا علاج کروائیں اور ہزاروں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنا بند کر دیں۔
پنجاب کے کسی تعلیمی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری تعلیم دشمنی کے مترادف ہے اور جس سے تعلیم مہنگی ہو گی جبکہ پنجاب بھر کے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں اس لئے پڑھتے ہیں کہ یہاں فیسیں مناسب ہیں مگر تعلیمی اداروں کی نجکاری سے ہزاروں طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے انجمن طلبہ اسلام کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔
اکرم رضوی نے کہا تعلیمی اداروں کی خود مختاری کے نام پر من مرضی کی فیسیں وصول کی جائیں گی۔انہوں نے مزیدکہا اگر پنجاب کے حکمرانوں کے پاس تعلیم پر خرچ کرنے کیلئے ریونیو نہیں تو اپنے محل فروخت کریں ،تعلیمی اداروں کو فروخت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا پنجاب کے حکمرانوں نے اگر اپنی روش ترک نہ کی تو اے ٹی آئی ملک گیر تحریک چلائے گی اور طلباء کو سٹرکوں پر آنے کی کال دے گی،اگر موجودہ حکمران رہے تو ملک بھی گروی رکھ دیں گے ۔عنقریب حکمرانوں کا ڈھڑن تختہ ہونے والا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.