صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کی زیر صدارت پنجاب مینارٹی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا

بدھ 25 نومبر 2015 21:10

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) پنجاب مینارٹی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل مورخہ26 نومبر نیشنل ٹاور لاہور میں زیر صدارت صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اقلیتی برادری کے مسائل کے بارے میں غور کیا جائیگا۔ پنجاب بھر سے 24 ممبرا شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کی نمائندگی چوہدری مشتاق گل اور روبینہ فیروز بھٹی کرینگے۔

اجلاس میں شمولیت کیلئے روانگی سے قبل اقلیتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مشتاق گل نے کہاکہ سرگودھا کی اقلیتی برادری کے مسائل کیلئے اجلاس میں بھرپو ر آواز اٹھاؤں گا خصوصاً مسیحی نوجوانوں کے سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ پر عمل در آمد پر توجہ دلائی جائے گی اجلاس میں مذہبی رہنماء مولانا طاہر اشرفی بھی شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :