پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے،پاکستان کو دنیا بھر میں اپنا امیج بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے،اس سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا،ہالینڈ کے سرمایہ کار توانائی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرہے ہیں،پاکستان اور ہالینڈ میں توانائی ، صنعت ، ڈیری،اور سماجی شعبے میں تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں

ہالینڈ کی سفیر جینیٹ سیپن کی ٹیکسلا دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 20:31

ٹیکسلا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر مسز جینیٹ سیپن نے کہا ہے کہ ڈچ شہری انرجی ، صنعتی ، ڈیری، سوشل و دیگر شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرہے ہیں،پاکستان اور ہالینڈ میں انرجی ، صنعت ، ڈیری،اور سوشل سیکٹر میں تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں،پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے،دنیا بھر بالخصوص یورپ میں پاکستان کو اپنا امیج بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے،جس سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے ۔

وہ بدھ کو یہاں واہ کینٹ میں ڈچ شہری پاکستانی نژاد شیخ زیشان سعیدکی شان فلور مل نزد باہتر موڑکے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانکے ہمراہ ہیڈ آف ڈپلومیٹک مشن رینت پورس بھی موجود تھیں، انکی واہ کینٹ آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک ، مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین ضلعی چئیرمین ذکوۃ و عشر کمیٹی راولپنڈی شیخ ساجد،ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار ممتاز پسوال، تحصیل صدر فیاض تنولی راجہ لطیف پی آر او چوہدری نثار علی خان بھی موجود تھے، قبل ازیں انھوں نے شان فلور مل کے مختلف پروڈکشن یونٹس دیکھے ،میڈیا سے گفتگو کے دوران ہالنڈ کی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی انتہائی مہمان نواز اور پر امن شہری ہیں تاہم پاکستان سے متعلق دنیا میں منفی تاثڑ کو دور کرنے کی ضرورت ہے انکا کہنا تھا کہ ڈچ حکومت پاکستان کے سماجی شعبوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے،خواتین پر تشدد ، خواتین کی فلاح و بہبودانکے سماجی حالات کو سنوارنے سمیت متعدد منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ، سندھ میں اس ضمن میں کام شروع ہوچکا ہے اگلے سال دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گاانھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم اس حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر اور ملکی حالات کو سازگار بنانے کی ضرور ت ہے،تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کا رجحا ن بڑھے اور ملکی معیشت مظبوط ہو،پاکستانی سرمایہ کار ڈچ ڈیری فارمنگ سے مکمل استفادہ حاصل کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے قوت برداشت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں تعلیمی مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ مختلف ڈچ کمپنیاں فلپس ،شیل،امبرو بنک جیسے شعبوں میں پہلے ہی سرمایہ کاری کر رہی ہیں،جو ڈچ حکومت کا پاکستان کی معیشت اور صنعت پر اعتماد کا مظہر ہے،شان فلور ملز کے مالک ڈچ شہری پاکستانی نژاد شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کی سفیر کا دورہ واہ کینٹ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنا ہے، انھوں نے بتایا کہ پہلے ہی ڈچ حکومت پاکستان کے بڑے شہروں لاہور سیالکوٹ و دیگر میں ڈیری کے یونٹس لگائے ہیں ، جس کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے ،ہالینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے،جس سے بلاشبہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان تقویت پکڑے گا،انھوں نے بتایا کہ وہ اور انکے خاندان کے تمام افراد کے پاس عرصہ دراز سے ہالینڈ کی شہریت ہے ،ہالینڈ کی سفیر پورے سیکورٹی انتظامات کے ساتھ واہ کینٹ آئیں جبکہ ا سموقع پر حساس اداروں کے اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :