آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور برازیلی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات ، دونوں ممالک کے تعلقات ، سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کے فروغ سمیت دیگر اہم مختلف امور پر تبادلہ خیال

فریقین کا انسداد منشیات کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے ا ستفادہ حاصل کرنے پر اتفاق

بدھ 25 نومبر 2015 20:30

راولپنڈی؍ساؤ پالو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں پاک برازیل دوستانہ تعلقات ، سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دفاعی شعبے اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق تعاون پر غور کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور برازیل کے دوستانہ تعلقات،دفاعی شعبے اور سیکیورٹی چیلنجز کو نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے انسداد منشیات کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں برازیل اولمپکس 2016ء میں سیکیورٹی فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی