پاکستان کے مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، مسلم امہ کے اجتماعی مفاد کیلئے ہر فورم پر تعاون کیلئے تیار ہیں، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مسلم ممالک مابین تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، مسلم امہ کے اجتماعی مفاد کیلئے ہر فورم پر تعاون کیلئے تیار ہیں، تجارت اور معیشت کے شعبے میں مسلم ممالک کے درمیان تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وہ بدھ کو مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مسلم ممالک کے ساتھ دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کی حکومت مسلم امہ کے اجتماعی مفاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مسلم ممالک کے درمیان تعاون کیلئے بے پناہ مواقعے موجود ہیں۔ وزیراعظم نے مسلم دنیا کے مفاد کیلئے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن نے کہا کہ مسلم ورلڈ کے ارکان کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے