بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیاں ہٹ دھرمی پرمبنی ہیں ٗاکرم خان درانی

بھارت اورپاکستان کو بات چیت کاراستہ اختیار کرنا چاہئے ٗمیڈیا سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیاں ہٹ دھرمی پرمبنی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اورپاکستان کو بات چیت کاراستہ اختیار کرنا چاہئے، مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دوستی بس سروس شروع کی گئی اب بھارت ایسی ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے کہ وہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پالیسیاں ہٹ دھرمی پرمبنی ہیں، ان کا رویہ اقلیتوں کے ساتھ سخت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت انتہا پسندی کے ایجنڈے پر تنہا ہوکر رہ گیا ہے۔ امید ہے کہ وہ اب مذاکرات کی طرف آئیں گے۔