بھارت کی جارحیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت ہے ٗوزیردفاع خواجہ آصف
ٗمودی جس انتہاپسندانہ سوچ کیساتھ اوپرگئے اسی طرح زمین پرآرہے ہیں ٗمیڈیا سے گفتگو
بدھ 25 نومبر 2015 20:23
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت ہے ٗمودی جس انتہاپسندانہ سوچ کیساتھ اوپرگئے اسی طرح زمین پرآرہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے خلاف ترکی اور روس آپس میں لڑے ، تو فائدہ دہشت گردی کو ہو گا۔وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ اگر بھارت کی نیت صاف ہو تو پاکستان پرخلوص تعلقات کاخواہاں ہے، گزشتہ سالوں میں بھارت نے خود ماحول خراب کیا اورفاصلے بڑھائے،امن کے لئے جو کوشش کی جاسکتی ہیں کرنی چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملہ پر دونوں ممالک کے تحفظات و معاملات بات چیت کے ذریعہ حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ثالثی کیلئے پیش کش کی گئی تو دونوں ممالک کے درمیان معاملات کے حل کیلئے کردار ادا کرے گا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ روس کے ساتھ دو سالوں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ترکی کے ساتھ برادر اسلامی ملک کی طرح مثالی تعلقات ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطہ میں امن کیلئے بہت کوششیں کیں لیکن بھارت کی قیادت نے مذاکرات کے ماحول کو خراب کیا اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے اور امن ہی واحد راستہ ہے، دونوں مملک کے تعلقات کو بہتر بنانے کا وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کیلئے نیک نیتی لازمی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.