اسلامی دنیا میں تجارت کے شعبہ میں تعاون کے بڑے امکانات ہیں ٗ وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان کے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین برادرانہ تعلقات ہیں ٗسیکرٹری مسلم ورلڈ لیگ سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا میں تجارت کے شعبہ میں تعاون کے بڑے امکانات ہیں، پاکستان کے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین برادرانہ تعلقات ہیں اور ہماری حکومت مسلم ورلڈ لیگ کے اجتماعی فائدے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے نصب العین کیلئے ورلڈ مسلم لیگ کے کردار کی تعریف کی۔ ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کے وژن کو سراہا اور کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کا کردار زبردست اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :