سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد اور میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی کے شیڈول کا اعلان
بدھ 25 نومبر 2015 20:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی ہدایت کے مطابق بورڈ کی سیکرٹری حورمظہر نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد اور میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والا مقابلہ مضمون نویسی کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مقابلے کا موضوع’’کیا قابل تجدید توانائی پاکستان کے معاشی مسائل کا قابل عمل متبادل ہے‘‘ہوگا یہ مقابلے اردو،انگریزی اور سندھی زبان میں 12، 13اور 14جنوری 2016کو بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقدکئے جائیں گے، مقابلے میں صرف نہم اور دہم جماعت کے طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں۔
اس مقابلے کا تفصیلی شیڈول بورڈ سے الحاق شدہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو جاری کر دیا گیا ہے ۔فارم بورڈ کے ریسرچ سیکشن سے 15دسمبر 2015تک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ پروگرام کے مطابق مقررہ وقت پر طلباء و طالبات کی شرکت کو یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.