سید محی الدین شاہ الحسینی پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے رہیں ہیں،ترجمان پیپلز پارٹی

بدھ 25 نومبر 2015 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں پیپلز پارٹی کے یونین کمیٹی نمبر 3مظفر آباد ڈی ایم سی ملیر نامزد امیدوار برائے چیئرمین کو متحدہ دینی محاذ پاکستان راہ حق پارٹی کا عہدیدار قرار دیا گیا ہے جبکہ کہ حقیقت یہ ہے سید محی الدین شاہ الحسینی امام و خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ بلدیاتی الیکشن 2015 میں یونین کمیٹی نمبر 3مظفر آباد ڈی ایم سی ملیر سے اپنے مقتدیوں اور مریدوں کے اصرار پر بطور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے رہیں ہیں اور اس حوالے سے متحدہ دینی محاذ پاکستان راہ حق پارٹی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ سید محی الدین شاہ الحسینی کامتحدہ دینی محاذ اور پاکستان راہ حق پارٹی سے کوئی تنظیمی تعلق نہیں ہے۔وہ جس پینل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لے رہیں ہیں اس پینل میں وائس چیئرمین، حاجی مثل خان، جنرل کونسلر وارڈ نمبر 1 محمد رضوان فاروقی، جنرل کونسلر وارڈ نمبر 2 محمد حنیف، جنرل کونسلر وارڈ 3 بخت زمان، جنرل کونسلر وارڈ نمبر 4 سردار علی، مخصوص نشستیں لیبر کونسلر رضا محمد، یوتھ کونسلر نور بادشاہ شاہ، لیڈی کونسلر پاکستان پیپلز پارٹی، اقلیتی کونسلر پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہیں۔