ڈاکٹر سید وسیم اخترنے اخبارات میں اشتہارات کے کوٹہ کے حوالے سے قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

بدھ 25 نومبر 2015 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اخترنے اخبارات میں اشتہارات کے کوٹہ کے حوالے سے قراردادپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قراردادمیں کہاگیا ہے کہ ’’ڈان نیوز کے علاوہ تمام اخبارات ہر ڈویژن سطح پر الگ الگ پرنٹ ہوتے ہیں۔ جبکہ حکومت نے اخبارات میں اشتہارات کاکوٹہ 75%اور علاقائی اخبارات کا 25%رکھا ہے۔ حالانکہ اگر دیکھا جائے تو علاقائی اخبار ات اوروہ قومی اخبارات جو ڈویژنل سطح پر پرنٹ ہوتے ہیں، ان کا معیار برابر ہی ہوتا ہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ علاقائی اخبارات کا کوٹہ بحال کرے ‘‘۔

متعلقہ عنوان :