ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفے پر ایف ابی آر کی طرف سے عائد ٹیکس کٹوتی کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی

بدھ 25 نومبر 2015 20:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب کے 3200 ٹرینی ڈاکٹرز کو دئیے جانے والے وظیفے پر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی طرف سے عائد کئے گئے ٹیکس کٹوتی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا ک سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ٹرینی ڈاکٹرز سرکاری ملازمت کے حامل ہیں اور نہ ہی انہیں تنخواہ دی جاتی ہے بلکہ یہ پنجاب پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم ہیں اور تربیت کے دوران انہیں صرف وظیفہ دیا جاتا ہے۔ ایف بی آر نے پنجاب کے 3200 ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفے پر ٹیکس لاگو کر دیا ہے او ریہ اقدام غیر قانونی ہے ۔فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس کٹوتی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کوحتمی بحث کیلئے طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :