مغلپورہ میں 12سالہ بچہ کھیل کے دوران گلے میں پھندہ لگنے سے جاں بحق

بدھ 25 نومبر 2015 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ مغلپورہ میں 12سالہ بچہ کھیل کے دوران گلے میں پھندہ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے گنج بازار کا12سالہ اویس اپنے گھر میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ کھیل کھیل میں اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر لٹک گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ متوفی اویس نے انجانے میں کھیل کے دوران پھندہ لٹکایا اور اسے گلے میں ڈال کر جھول گیا ۔پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :