محکمہ ریلوے کا معاشی حالات میں بہتری کے باعث بند کی گئی مسافر ٹرینوں کی بحالی بارے سوچ بچار کرنے کا فیصلہ

نقصان میں جانے کے باعث بند کی گئی ٹرینوں کو بحال نہیں کیا جائیگا ،کندیاں ایکسپریس ٹرین کو بحال کئے جانے کا امکان

بدھ 25 نومبر 2015 20:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) ریلوے نے خسارے میں کمی اور آمدن میں اضافے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد بند کی گئی مسافر ٹرینوں کی بحالی بارے سوچ بچار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ریلوے کی موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں کے بعد فریٹ اورپسنجر ٹرینوں سے آمدن کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مختلف روٹس پر بند کی گئی مسافر ٹرینوں کی دوبارہ بحالی بارے سوچ بچار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نقصان میں جانے کے باعث بند کی گئی مسافر ٹرینوں کو کسی صورت بحال نہیں کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں میانوالی سے براستہ سرگودھا لاہور چلنے والی کندیاں ایکسپریس ٹرین کو بحال کئے جانے کا امکان ہے اور اس تناظر میں ٹریک کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :