وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سرکاری بس سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 19:52

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سرکاری بس سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سرکاری بس سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں سرکاری بس سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بس سروس کا منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹینڈر اگلے ماہ کے آخر میں جاری کیے جائیں گے۔ منصوبے پر کل 30 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ منصوبے میں 22 بسیں شامل ہوں گی اور اسے سی ڈی اے کی جانب سے چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :