سیالکوٹ ایئرپورٹ کو دنیا کا مثالی ہوائی اڈا بنائیں گے: شیخ احسان الٰہی

بدھ 25 نومبر 2015 19:09

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر شیخ احسان الٰہی نے کہا کہ شہر اقبال کے صنعت کاروں کی محنت اور جدو جہد سے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر سے نہ صرف سیالکوٹ بلکہ وطن عزیز پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے شہر اقبال کے صنعت کاروں کی کوشش سے دنیا کا واحد ایئر پورٹ ہے جو کہ پرائیویٹ سطح پر تعمیر ہوا ہے اَب صنعت کاروں کی مشترکہ کوشش ہے کہ سیال ایئر پورٹ کو جدید تقاضوں میں تبدیل کرنے کے لیے مزید کوشش کی جائے تاکہ شہر اقبال کے علاوہ اِرد گرد کے اضلاح کے شہروں کو اندرون و بیرون ممالک میں سفری سہولت میسر ہو۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر سے گوجرانوالہ ڈویژن میں رہنے والے عوام کو بیرون ممالک آنے اور جانے میں کافی ریلیف ملا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نہ صرف شہر اقبال کے صنعت کاروں کو سفری سہولت ملی ہے بلکہ کارگو ایئر لائن کے کام میں اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرمیں تعمیر ہونے والے دنیا کے واحد ایئر پورٹ کو آئندہ چند سالوں میں دنیا کا مثالی ائیر پورٹ بنانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے ۔شہر اقبال کے صنعت کاروں اور باسیوں کی اِس لازوال جدوجہد کو نہ صرف ملکی بلکہ قومی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :