بنگلہ دیش میں سزا پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما کی غائبانہ نمازِ جنازہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 25 نومبر 2015 19:09

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما علی احسن مجاہد اور نشنل پارٹی کے رہنما صلاح الدین قادر کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سید مودوی جامع مسجد نول موڑ وزیر آباد روڈ کے باہر کھلے میدان میں پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کی کاروباری شخصیت ، صدر چیمبر میجر (ر) منصور ، خواجہ مسعود ، شیخ ریاض الدین ، ڈاکٹر اسلم ، شیخ عتیق الرحمن امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے اجتماع کے موقع پر لیاقت بلوچ سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہا بنگلہ دیش نے دونوں بزرگوں کو پاکستان کے ساتھ محبت اور وفاداری کرنے کی سزا دی ہے۔ ہم اس کی پر زور مزمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی سطع کے اس مسئلہ کو اٹھائیں ۔ حکمرانوں کو بنگلہ دیش کی ظالم حکومت سے دو ٹوک بات کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :