پاکستانی قوم کیلئے لبرل ازم نا قابل قبول ہے ،پاکستان کا اسلامی تشخص ختم نہیں ہونے دینگے; جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی رہنما مولانا محمداقبال قادری

بدھ 25 نومبر 2015 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی رہنما مولانا محمداقبال قادری تنظیم تحفظ مساجد و المدارس اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ شبیر احمد نوری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کیلئے لبرل ازم نا قابل قبول ہے پاکستان کا اسلامی تشخص ختم نہیں ہونے دینگے۔داعش کی کاروائیاں خلاف اسلام ہیں بے گناہوں کا خون بہانے والے جہادی نہیں فسادی ہیں اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا سلسلہ انتہائی شرمناک ہے پیرس حملے مغرب میں اسلام کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت کو روکنے کیلئے سازش ہے امریکہ اور مغرب اسلامی بیداری کی عالمی لہر سے خوف زدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ قادریہ سلطانیہ میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔پاکستان لبرل ازم نہیں نظام مصطفی کیلئے قائم ہو ا۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔انتہا پسندی حکومتوں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔افغان مہاجرین کی جلد واپسی ممکن بنائی جائے۔بنگلہ دیش میں پھانسیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں۔

حقیقی علماء داعش اور القاعدہ جیتی تنظیموں کے خلاف آواز اٹھائیں عالمی امن کیلئے مسلمانوں کے ساتھ نا انصافیوں کا خاتمہ ضرور ی ہے پاکستان کو امریکہ نہیں اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے امریکہ کی غلامی چھوڑ کر رسو ل اللہ کی غلامی اختیار کی جائے نظام مصطفی نافذ نہ کرنا آئین کی خلاف ورز ی ہے دین بیزار عناصر اسلام کے خلاف سازشوں سے باز آجائیں مسلم ممالک کے درمیان جاری خانہ جنگی کے پیچھے اسلام دشمن طاقتوں کا ہاتھ ہے مسلم حکمران کشمیر ، فلسطین، عر اق ، شام ، افغانستان اور یمن کے تنازعات حل کریں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں دہشتگر د نفرت کے بیوپاری اور موت کے سو داگر ہیں دہشتگردی کے ناسور سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :