چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے مفیدثابت ہوگی; وزیرا علیٰ پنجا ب شہباز شریف

بدھ 25 نومبر 2015 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) چین کے قونصل جنرل یوبورن نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مفید اقتصادی تعلقات میں تبدیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہو گی۔اس موقع پر چین کے قونصل جنرل نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں کیلئے حکومت کی طرف سے کی جانے والی سخت محنت کی تعریف کی۔