ہائر ایجوکشن ڈیپاٹمنٹ والے اپنی عقل کا علاج کروائیں اور ہزاروں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنا بند کر دیں

انجمن طلباء اسلام کے چےئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی کااعلی سطحی اجلاس سے خطاب

بدھ 25 نومبر 2015 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) انجمن طلباء اسلام کے چےئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے ہائر ایجوکشن کمیشن کی طرف سے ایف ،سی کالج لاہور، مرے کالج سیالکوٹ ،گارڈن کالج راولپنڈی کوپرائیویٹ کرنے کے فیصلے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکشن ڈیپاٹمنٹ والے اپنی عقل کا علاج کروائیں اور ہزاروں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنا بند کر دیں۔

پنجاب کے کسی تعلیمی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری تعلیم دشمنی کے مترادف ہے اور جس سے تعلیم مہنگی ہو گی جبکہ پنجاب بھر کے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں اس لئے پڑھتے ہیں کہ یہاں فیسیں مناسب ہیں مگر تعلیمی اداروں کی نجکاری سے ہزاروں طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے انجمن طلبہ اسلام کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔

اکرم رضوی نے کہا تعلیمی اداروں کی خود مختاری کے نام پر من مرضی کی فیسیں وصول کی جائیں گی۔انہوں نے مزیدکہا اگر پنجاب کے حکمرانوں کے پاس تعلیم پر خرچ کرنے کیلئے ریونیو نہیں تو اپنے محل فروخت کریں ،تعلیمی اداروں کو فروخت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا پنجاب کے حکمرانوں نے اگر اپنی روش ترک نہ کی تو اے ٹی آئی ملک گیر تحریک چلائے گی اور طلباء کو سٹرکوں پر آنے کی کال دے گی،اگر موجودہ حکمران رہے تو ملک بھی گروی رکھ دیں گے ۔عنقریب حکمرانوں کا ڈھڑن تختہ ہونے والا ہے ۔