اسلام آباد ہائیکورٹ کا نجی سکول کی فیسوں میں اضافے کے مقدمے میں طلباء کے والدین کو جواب داخل کرنے کا حکم ، سماعت 2دسمبر تک ملتوی

بدھ 25 نومبر 2015 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکول کی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے دائر مقدمے میں طلباء و طالبات کے والدین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی، گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ، نجی سکول کی جانب سے ایڈووکیٹ عاصمہ جہانگیر اور ایڈووکیٹ شاھد حامد نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اپنایا کہ فیسوں میں اضافے کیخلاف وزیراعظم کا حکم ناقابل قبول ہے،فیسوں میں اضافے کے لیے حکومت سے اجازت لینا ضروری نہیں، انہوں نے کہا کہ نجی سکول بھی اخراجات کے تناسب سے فیسوں میں اضافہ کرتے ہیں، حکومت نجی سکولزکی فیس کم رکھنا چاہتی ہے توسبسڈی دے، تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، تعلیم کمرشل نہیں ہونی چاہیے تاہم حکومت فیسوں کا تعین نہیں کرسکتی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے طلباء و طالبات کے والدین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :