اسلام آباد؛ مقامی عدلات نے منشیات مقدمہ میں گرفتار ملزم کے اقبالی جرمپر 15 روز قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 25 نومبر 2015 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدلات نے منشیات مقدمہ میں گرفتار ملزم کے اقبالی جرم کرنے پر 15 روز قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں منشیات کیس میں گرفتار ملزم عمر فاروق کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ملزم کے اقبالی جرم کرنے پر 15 یوم قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید 15 روز قید میں گزارنا ہوں گے ملزم پر منشیات کے الزام میں تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :