ایس ایس پی آپریشنزنے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 25 نومبر 2015 18:02

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (آپریشنز) ساجد کیانی نے منگل کو دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ایس پی انڈسٹریل ایریا یاسر آفریدی، ریٹرننگ آفیسر، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر، ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔

ایس ایس پی (آپریشنز) ساجد کیانی نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات پر پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ علاقون میں سیکورٹی سروے کریں اور حساس پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق رپورٹ دیں تاکہ اضافی سیکورٹی تعینات کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :