شامی مہاجرایلان کر دی کے بعد 4سا لہ بچی سینا سمندر کی لہروں کی نظر

بدھ 25 نومبر 2015 17:58

شامی مہاجرایلان کر دی کے بعد 4سا لہ بچی سینا سمندر کی لہروں کی نظر

استنبو ل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)ایلان کر دی کے بعد ایک 4سا لہ شامی مہاجربچی سینا سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئی ، دو ماہ پیشتر ترکی کے ایک ساحل سمندر سے اوندھے منہ پڑی تین سالہ شامی پناہ گزین بچے ایلان کردی کی میت نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سمندر کی بے رحم موجوں میں اب تک کتنے ہی شامی بچے،بوڑھے،جوان اور عورتیں زندگی کی تلاش میں زندگی کی جنگ ہار چکے ہوں گے مگرایلان کردی کی طرح ایک اور شامی بچی کی نعش سمندر کے کنارے سے ملی ہے جو عالمی برادری کی بے حسی اور شامی حکومت کے مظالم کی منہ بولتی تصویر ہے۔

عرب میڈیاکے مطابق ترکی کے ساحل سے ملنے والی اس ننھی پناہ گزین کی شناخت 4 سینا کے نام سے کی گئی ہے، نیلی رنگ کی پتلون اور سرخ ٹی شرٹ پہنے اس بچی کی میت کو سمندر کے کنارے پتھروں میں سے نکالا گیا۔شامی پناہ گزین بچی کی میت ترکی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ایک کشتی کے حادثے کے چار روز بعد ملی ہے۔