وزیردفاع (کل) امریکہ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، متبادل توانائی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

بدھ 25 نومبر 2015 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیردفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف(کل) جمعرات کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔امریکی حکومت کی دعوت پر متبادل توانائی کی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے بدھ کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ متبادل توانائی کانفرنس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے جاناتھا مگراب وزیراعظم کی ہدایت پر انکی قیادت میں پاکستانی وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدراوباما نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ اس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے اعلٰی سطحی نمائندگی ہونی چاہیے۔متبادل توانائی کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں بجلی بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،کوئلے سے بجلی بنانے کے علاوہ دیگرذرائع پر بھی غورہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :