آرمی چیف کو برازیل کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’’آرڈر آف میرٹ‘‘ سے نواز دیاگیا

جنرل راحیل شریف کو دہشتگردی کے خطرے کا بہادری سے سامنا کرنے ، قوم کو مایوسی سے نکالنے اورخطے میں امن و استحکام کیلئے عظیم کاوشوں پرایوارڈ دیا گیا،آرمی چیف یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ایشیاء کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں ، آئی ایس پی آر

بدھ 25 نومبر 2015 17:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’’آرڈر آف میرٹ‘‘ دے دیاگیا ،آرمی چیف کو یہ ایوارڈ دہشت گردی کے خطرے کا بہادری سے سامنا کرنے ، قوم کو مایوسی سے نکالنے اورخطے میں امن و استحکام کیلئے عظیم کاوشیں کرنے پر دیا گیا،آرمی چیف یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیاء کی پہلی شخصیت بن گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ دینے کیلئے ساؤ پالو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایوارڈ مختلف چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیاء کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ آرمی چیف کو یہ ایوارڈ دہشت گردی کے خطرے کا بہادری کے ساتھ سامنا کرنے ،کامیابی کے ساتھ متعدد چیلنجز کا سامنا کرنے اور پاکستانی قوم کو مایوسی سے نکالنے سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے عظیم کاوشیں کرنے پر دیا گیاہے