امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پی پی کی صوبائی ایگزیکٹو اور کونسل کا مشترکہ اجلاس کل منعقد ہوگا

بدھ 25 نومبر 2015 17:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما مخدوم امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پنجا ب ایگزیکٹو اور کونسل کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات کو منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کی صدارت میں منعقدہ مشترکہ تعزیتی اجلاس میں قرار داد کے ذریعے امین فہیم کوپارٹی سے وفاداری اور جمہوریت کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا بھی کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :