پمز ملازمین کے تمام مطالبات حل کریں گے،ڈاکٹر جاوید اکرم

نان گزیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن پمز کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برادری،وائس چانسلر پمز کی مبارکباد

بدھ 25 نومبر 2015 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)ذوالفقارعلی بھٹو شہید (پمز)کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پمز ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے ،پمز کالونی میں شادی ہال،مارکیٹ پروموشن اوردیگر تمام مطالبات پورے کرونگا،گزشتہ روز نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن پمز کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برادری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید اکرم نے کہاکہ میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامیدکرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے،اس موقع پر جائنت ایکشن کمیٹی پمز کے چیئرین سید منظر عباس نقوی نے کہاکہ پمز ملازمین کا دیرینہ مسئلہ شہیدد ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی سے پمز کو فولفور الگ کرنا ہے ،نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک طاہر محمود اعوان نے دوماہ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اورملازمین کے مطالبات پیش کیے،تقریب میں ایپکا ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین شہزاد منظورکیانی،ملک عدالت اورسردارمحمد حنیف کے سمیت دیگر عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی،تقریب سے ایڈمنسٹریٹیوپمز ڈاکٹر الطاف حسین ،ڈائریکٹرچلڈرن ڈیپارٹمنٹ راجہ امجد محمود ودیگر نے بھی خطاب کیا۔