رہائشی پلاٹوں کی ارجنٹ ٹرانسفر فیس دگنی کر دی گئی

بدھ 25 نومبر 2015 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رہائشی پلاٹوں کی ارجنٹ ٹرانسفر دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے- پلاٹوں کی نارمل ٹرانسفر فیس 7ہزار روپے فی مر لہ ہے ‘ ارجنٹ ٹرانسفر کی صورت میں 14ہزار روپے فی مرلہ ٹرانسفر فیس وصول کی جائے گی تاہم ایسی صورت میں پلاٹ پر تعمیر شدہ عمارت کی ٹرانسفر فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔