کراچی، جمیل الدین عالی کی علم و ادب کیلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ،زین اے صدیقی
بدھ 25 نومبر 2015 17:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) رائٹرز کونسل پاکستان کے صدر زین اے صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے ممتاز شاعر ،دانشور ،ادیب و کالم نگار جمیل الدین عالی کی علم و ادب کیلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ،ان کی وفات سے علم کا ایک باب بند ہو گیا لیکن ان کی چھوڑی ہوئی روشنی آنے والی نسلوں کے ذہنوں کو منور کر تی رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوجمیل الدین عالی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
اجلاس میں جنر ل سیکریٹری ارشد مجید بدر ،غیور احمد خان ،یاسمین صدیقی ،ضیا الرحمن غیور و دیگر نے شرکت کی ۔زین اے صدیقی نے جمیل الدین عالی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمیل الدین عالی نے ملک میں علم وادب کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ،انہوں نے پوری زندگی علم وادب کی خدمت میں گزاری وہ پاکستان سے سچی محبت کرتے تھے جس کے اظہار کیلئے انہوں نے قومی ترانے لکھے ،ان کی علمی ادبی خدمات ملک کیلئے سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.