محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت بھرتی کئے گئے سیکڑوں اساتذہ کو 8 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

بدھ 25 نومبر 2015 17:29

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت بھرتی کئے گئے سینکڑوں اساتذہ کو آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی ہے، جس سے اساتذہ پریشانیوں کا شکارہیں، سجاول میں نئے بھرتی اساتذہ محمد امین ، ارشد، محمد علی اور دیگرنے اپنے بیان میں کہاہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام شرائط پورے کرنے کے بعد این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیااور انہیں سرکاری طوراسکولوں میں تعینات کیاگیا، جہاں پر وہ ڈیوٹی ادا کررہے ہیں تاہم آٹھ ماہ سے انہیں تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ، کرایوں کے پیسوں کے لئے بھی اب مجبور ہیں جبکہ ادھار بھی نہیں مل رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے اس ضمن میں تاحال اقدامات نہیں کئے جارہے ، انہوں نے اپیل کی کہ فوری طور پر انہیں تنخواہ ادا کی جائے تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان سے اپنی ڈیوٹی ادا کرسکیں،

متعلقہ عنوان :