حکومت دسمبر میں سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر رضا مند ہوگئی ،کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی

سری لنکا میں صرف ون ڈے سیریز ہوگی، ٹیسٹ سیریز آئندہ سال انگلینڈ میں ہوگی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بدھ 25 نومبر 2015 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ہے کہ حکومت دسمبر میں سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر رضا مند ہوگئی ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان بھارت سے منظوری کے بعد کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے پی سی بی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کی سفارش پر حکومت نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز دسمبر میں سری لنکا میں کھیلی جائے اور اس حوالے سے بورڈ نے اب بھارت کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے جس کے گرین سگنل کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں آئندہ ماہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان صرف ون ڈے سیریز کھیلی جائیگی جبکہ ٹیسٹ سیریز آئندہ سال انگلینڈ ہوگی بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھی بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا یہ پروگرام بھی بنایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم 2017ء میں بھارت کا دورہ کریگی جس میں ایک مکمل سیریز کھیلی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :